15 فروری، 2014، 8:36 PM

شام

سوئزر لینڈ میں شام اور باغی دہشت گردوں کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات ناکام

سوئزر لینڈ میں  شام اور باغی دہشت گردوں کے نمائندوں کے درمیان  مذاکرات ناکام

مہر نیوز/ 15 فروری/ 2014 ء :سوئزر لینڈ میں شامی حکومت کے نمائندوں اور باغی دہشت گردوں کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں شامی حکومت کے نمائندوں  اور باغی دہشت گردوں کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور بھی بے نتیجہ ختم ہوگئے ہیں۔ شام کے امور میں اقوامِ متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی نمائندہ الاخضر ابراہیم نے امن مذاکرات کی ناکامی پر شامی عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کے نمائندوں اور دہشت گردوں کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات میں عدم پیشرفت کی وجہ سے مذاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام ہوگيا ہے۔واضح رہے کہ شام میں 2011 سے امریکہ ، سعودی عرب اور بعض دیگر ممالک کی سرپرستی میں دہشت گردی جاری ہے۔ سعودی عرب امریکہ کی مدد سے لیبیا اور مصر کی طرح شام کی حکومت کو گرانے کی کوشش کرہرا ہے لیکن سعودی عرب کو اس میں زبردست ناکامی ہوگئی ہے سعودی عرب شام میں دہشت گردوں کو تنخواہ اور ہتھیار فراہم کررہا ہے۔

News ID 1833329

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha